جمعرات 3 اگست 2023 - 13:15
باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا نام حسینیت ہے

حوزہ / پاکستان کے معروف عالم دین نے کہا: قرآن مجید کی بے حرمتی ایسا جارحانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا نام حسینیت ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں اپنی گفتار و کردار میں حسینی فکر و فلسفے کی پیروی کرنا ہوگی۔

علامہ حسن ظفر نے کہا: مغربی دنیا آئے روز انبیاء کرام (ع) و قرآن مجید کی بے حرمتی کررہی ہے۔ یہ ایسا جارحانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha